16 مئی، 2017، 6:24 PM

ہندوستان کا پاکستان کو انتباہ

ہندوستان کا پاکستان کو انتباہ

ہندوستان کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے جموں میں ایک تقریب کے دوران پاکستان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان پاکستان کو ایسا سبق سکھائے گا جو پاکستان کبھی فراموش نہیں کرےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے جموں میں ایک تقریب کے دوران پاکستان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان پاکستان کو ایسا سبق سکھائے گا جو پاکستان کبھی فراموش نہیں کرےگا۔ اس نے کہا کہ سرحد پر پاکستانی فوج اور رینجرز اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہے ہیں، اس لئے بھارتی فوج کی جانب سے ایسی مثالی کارروائی عمل میں لا ئی جائے گی، جو اب تک کبھی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔ ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرنا سرکار اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اور اسی ذمہ داری کے تحت لگ بھگ ایک ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

News ID 1872528

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha